اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق امن کے امور میں افغان حکومت کی ترجمان ناجیہ انوری نے کہا کہ دونوں طرف کے قیدیوں کی آزادی کا عمل مکمل ہونے اور طالبان کے حملوں اور جنگ ختم ہونے کے بعد ہی افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی جگہ اور وقت کے بارے میں صلاح و مشورہ کیا جائے گا۔
افغانستان کی قومی سلامتی کے ترجمان جاوید فیصل نے ابھی حال ہی میں کہا تھا کہ طالبان کے تین ہزار قیدیوں کو آزاد کیا جا چکا ہے اور اب اس گروہ کو دیگر افغان گروہوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہو جانا چاہئے۔
قطر سمجھوتے کی بنیاد پر افغان امن مذاکرات کو، تین مہینے پہلے ہی شروع ہو جانا تھا لیکن طالبان مذاکرت شروع کرنے کے لئے تمام پانچ ہزار قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
342/